کراچی میں ہوئے پولیس مقابلوں کی تفتیش سی آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2019
تھانوں میں اندراج ہونے والے پولیس مقابلوں کے مقدمے ازخود سی آئی اے منتقل ہوجائیں گے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو: فائل

تھانوں میں اندراج ہونے والے پولیس مقابلوں کے مقدمے ازخود سی آئی اے منتقل ہوجائیں گے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر قائد میں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفتیش ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیوز کے مطابق کراچی میں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفتیش سی آئی اے کے سپرد کردی گئی ہے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق شہر میں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفتیش ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں ہوگی اور تھانوں میں اندراج ہونے والے پولیس مقابلوں کے مقدمے ازخود سی آئی اے منتقل ہوجائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ زون میں ہونے والے مقابلوں کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کرے گا، ویسٹ زون کے مقابلوں کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کرے گا جب کہ ساؤتھ زون مقابلوں کی تفتیش اینٹی کار لفٹنگ سیل کرے گا، تینوں سیلز کے ایس ایس پیز تفتیش کیلئے ٹیمیں مقرر کریں گے اور ٹیمیں پولیس مقابلوں میں گرفتار ملزموں سے تفتیش اور شواہد اکھٹے کریں گی جب کہ پولیس مقابلوں کی تفتیش میں پیش رفت رپورٹ محکمہ کو ہفتہ وار بنیاد پر ارسال کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔