- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
ڈالر کی بعد سونے کی قیمت میں بھی ناقابل یقین کمی
کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 5 روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 10 روپے کے لگ بھگ مہنگا ہوا، اور گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا تاہم آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کی کمی سے 153 روپے کی سطح پر آگئی اور حیرت انگیز طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری مندی کا رجحان بھی ختم ہوگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پاکستان میں ڈالر کی قدرکم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے دام بھی گھٹ گئے ہیں اور بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی ناقابل یقین کمی واقع ہوئی ہے۔
بین لاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی سے 1274 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 71 ہزار 300 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 61 ہزار 128 روپے ہوگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔