چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2019
ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہارون شریف فوٹو:فائل

ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہارون شریف فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جب کہ انہوں نے عہدے سے استعفی دینے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ہارون رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، وزیراعظم کو استعفیٰ بھی بھجوا دیا ہے ان کی جانب سےاستعفی منظورہوتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سرکاری بورڈ ہارون شریف کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے مختلف معاملات پر اختلاف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔