میڈونا نے ایک سال میں ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کمائے

بی بی سی  بدھ 28 اگست 2013
میگزین کے مطابق 1999 میں ان کی کمائی کا ریکارڈ رکھنے کے آغاز سے اب تک کسی ایک سال میں یہ میڈونا کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔ فوٹو: فائل

میگزین کے مطابق 1999 میں ان کی کمائی کا ریکارڈ رکھنے کے آغاز سے اب تک کسی ایک سال میں یہ میڈونا کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: معروف پاپ اسٹار میڈونا گزشتہ ایک برس میں فن و اداکاری کی دنیا کی تمام معروف شخصیات میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی شخصیت ہیں۔

اس دوڑ میں میڈونا نے اوپرہ ونفری اور بالی وڈ کے معروف ہدایت کار اسٹیون اسپیلبرگ جیسی شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اتفن فنکارفوربز میگزین کے مطابق ایم ڈی این اے ٹور، ملبوسات اور پرفیوم سے پچاس سالہ پاپ اسٹار میڈونا نیگزشتہ برس ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر کمائے۔ میگزین کے مطابق 1999 میں ان کی کمائی کا ریکارڈ رکھنے کے آغاز سے اب تک کسی ایک سال میں یہ میڈونا کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔

دس کروڑ ڈالر کے ساتھ معروف فلم ڈائریکٹر اسٹیون اسپیلبرگ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ لیڈی گاگا اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔ فوربز کے مطابق تیسری پوزیشن پر تین شخصیات ہیں جنہوں نے تقریباً ساڑھے نو کروڑ ڈالر کمائے۔ اس میں ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کی مصنف ای ایل جمیز، سائمن کوویل اور ہاورڈ سٹین شامل ہیں۔ناول نگار جمیز پیٹرسن نے تقریباً سوا نو کروڑ ڈالر کمائے۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں شامل پہلے دس افراد میں فلم ’ٹرانسفرامر‘ کے ڈائریکٹر مائیکل بے، پروڈیوسر جیری بریکھین میئر شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔