کراچی میں آج بھی دن بھر سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 23 مئ 2019
تیز دھوپ ،ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے اور درجہ حرار ت میں اضافہ ہوسکتا ہے

تیز دھوپ ،ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے اور درجہ حرار ت میں اضافہ ہوسکتا ہے

کراچی: شہر قائد میں بدھ کو مطلع صاف اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے معمولی حدت محسوس کی گئی۔

بدھ کوکراچی کا مطلع صاف رہا، تیز دھوپ اور ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب دوپہر کے وقت حدت محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا درجہ حرارت 35.2 ڈگری رہا جب کہ دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں، جس کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

آج(جمعرات) کوبھی شہر میں دن بھر سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے، تاہم جمعے کے دن بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں، سمندری ہواؤں کو متاثرکرسکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔