ایران امریکا کشیدگی؛ جواد ظریف آج مشاورت کیلیے پاکستان آئیں گے

خالد محمود  جمعرات 23 مئ 2019
او آئی سی کا سربراہی اجلاس 30 اور 31 مئی کو سعودی عرب میں ہوگا  فوٹو : فائل

او آئی سی کا سربراہی اجلاس 30 اور 31 مئی کو سعودی عرب میں ہوگا فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج  دوروزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بگڑتی صورتحال پر مشاورت کیلیے ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

دونوں ممالک سعودی عرب میں او آئی سی سربراہی اجلاس کے بار ے میں بات چیت کریں گے۔ او آئی سی کا سربراہی اجلاس 30 اور 31 مئی کو سعودی عرب میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔