- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
- کراچی؛ ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل
- اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو ممکنہ منظرنامہ کیسا ہوگا؟
- لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
فرشتہ قتل معاملہ؛ نفرت انگیز تقریر پر پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد میں چند روز قبل فرشتہ نامی 10 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: فرشتہ قتل معاملے میں نفرت پھیلانے پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے شہزاد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں محمد ذیشان نامی شہری کی درخواست پر گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلالئی اسماعیل نے جھوٹے الزامات لگا کر واقعے کا رخ حکومت پاکستان کی جانب موڑ دیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں ایسے الفاظ استعمال کیے کہ پشتون بھائیوں کے دل میں ملک اور دیگر اقوام کے خلاف نفرت پیدا ہو۔ ویڈیو سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ پشتونوں کو جان بوجھ کر پاکستانیوں اور فوج کے خلاف اکسا رہی ہیں۔ ویڈیو بیان سے پاکستان کے شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں چند روز قبل فرشتہ نامی 10 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے کئی روز تک بچی کے اغوا کی رپورٹ ہی درج نہیں کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔