مودی کا انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کی مبارک باد پراظہار تشکر

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2019
مودی کے ساتھ ملکر خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم

مودی کے ساتھ ملکر خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کی مبارک باد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی نیک خواہشات کا گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے ساتھ ملکر خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔

عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جوابی ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ آپ کی نیک خواہشات کا میں گرم جوشی سے اظہارِ تشکر کرتا ہوں، میں نے اس خطے میں ہمیشہ ہی امن و ترقی کو اولیت دی ہے۔

واضح رہے  کہ بھارت میں 542 نشستوں کے ایوان میں بی جے پی کی سربراہی میں سیاسی اتحاد کو 343 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

یہ پڑھیں: بھارتی مسلمانوں اور ہندو دلتوں کیلیے بری خبر؛ اگلی حکومت بھی بی جے پی بنائے گی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔