مودی کا الیکشن جیتنے پر عوام کا شکریہ اور کارکنوں کو خراج تحسین

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2019
ہم سب کو ملکر بھارت کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ مودی فوٹو : فائل

ہم سب کو ملکر بھارت کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ مودی فوٹو : فائل

نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی جماعت بی جے پی کی جیت پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کارکنان کو انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعطم مودی نے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کو بھارت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہم اسی اتحاد اور اتفاق کے ذریعے ترقی یافتہ اور مضبوط بھارت کی بنیاد رکھیں گے۔

مودی نے کہا کہ بی جے پی کا ایک ایک رہنما اور کارکن وطن کا ’چوکیدار‘ ہے اور اب اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کی تعمیر و ترقی میں کردار کریں۔ چوکیدار کا لفظ ٹویٹر سے تو ختم ہوجائے گا لیکن اب یہ میری ذات کا حصہ بن گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں اور ہندو دلتوں کیلیے بری خبر؛ اگلی حکومت بھی بی جے پی بنائے گی

وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی جماعت کی کامیابی پر بھارتی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد ہمیں مزید طاقت فراہم کرے گا جس کی مدد سے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مزید محنت کریں گے۔

مودی نے مزید کہا کہ خوشی کے اس موقع پر میں بی جے پی کے کارکنان کی انتھک محنت، عزم اور استقلال پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کارکنان گھر گھر گئے اور بی جے پی کے ایجنڈے کو عوام تک پہنچایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔