ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2019
انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز۔ فوٹو: فائل

انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز۔ فوٹو: فائل

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 151 روپے 95 پیسے سے سے کم ہوکر 151 روپے 50 پیسے  کا ہوگیا۔

جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 151 روپے 95 پیسے سے کم ہوکر 151 روپے 50 پیسے  کا ہوگیا۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 50 پیسے سستا ہوا جس سے اس کی قیمت 151.45 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مزید سستا ہوکر 152.50 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر10 روپے مہنگا ہوا جس کے باعث پاکستان پرغیرملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد  اور ڈالر کی قدر میں اضافے اور تکنیکی خامیوں سے 134 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔