- کراچی؛ ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنےکا فیصلہ
- حکومت کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی
- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
جانوروں کو قید سے آزاد کرانے والا امریکی بیٹ مین

کرس وین ڈورن جانوروں کے بیٹ مین ہے جو کتے اور بلیوں کو قید کے ماحول سے نجات دلاتے ہیں۔ فوٹو: فائل
وینکوور: امریکہ میں رہائشی کرس وین ڈورن کو ایک جانب تو بیٹ مین کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں اور دوسری جانب کئی جانوروں کو جان بچانا اور ان کی بحالی ان کا محبوب ترین کام ہے۔ اسی مناسبت سے وہ جانوروں کے سپرہیرو کہلاتے ہیں۔
کِرس وین کہتے ہیں کہ انہیں ہمیشہ سے ہی جانوروں سے لگاؤ رہا ہے اور وہ انہیں بچانے کےلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ جب بھی وہ اپنے مشن پر ہوتے ہیں ہمیشہ بیٹ مین کا لباس پہنتے ہیں۔ ’ جب میں اس کردار (بیٹ مین) میں ڈھلتا ہوں اور لوگوں کو بچاتا ہوں تو میں اپنے آپ کو بہت اچھا محسوس کرتا ہوں،‘ کرِس وین نے بتایا۔
جانوروں کی بحالی اور بچانے کے لیے وہ اپنی ہونڈا سوک کار استعمال کرتے ہیں جسے انہوں نے ’بیٹ موبائل‘ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے مشن کے بارے میں بتایا کہ وہ ڈیٹونا سے جیکسن ویلی گئے تھے اور راستے میں سوچ رہے تھے کہ کتا انہیں بیٹ مین کے لباس میں دیکھ کر کیسا محسوس کرے گا اور کیا وہ اسے بچا پائیں گے یا نہیں۔
کرس نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی بیٹ مین سے لگاؤ ہے اور ان کے نزدیک اچھے کام کرنے والا ہر شخص بیٹ مین کی طرح سپرہیرو ہوتا ہے۔ اسی لیے انہوں نے اپنی غیرسرکاری تنظیم ’بیٹ مین فور پاز‘ کی بنیاد رکھی ہے۔ وہ پنچرے میں قید ان جانوروں کو نکال کر انہیں آزاد ماحول میں چھوڑتے ہیں اور یہی ان کا مشن بھی ہے۔
بسا اوقات ان کی کار چھوٹی پڑجاتی ہے اور اب وہ ایک ہوائی جہاز اور بڑی وین کے لیے بھی چندہ جمع کررہے ہیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ پالتو جانوروں کو آزاد ماحول میں چھوڑا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔