شہباز شریف دور کے ایک اور رہائشی منصوبے میں فراڈ، متاثرین نیب پہنچ گئے

طالب فریدی  جمعرات 23 مئ 2019
آشیانہ قائد فیز ون کے متاثرین نو سال بعد بھی پلاٹوں کے قبضے ملنے سے محروم ہیں (فوٹو: فائل)

آشیانہ قائد فیز ون کے متاثرین نو سال بعد بھی پلاٹوں کے قبضے ملنے سے محروم ہیں (فوٹو: فائل)

 لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف دور کے ایک اور رہائشی منصوبے کے خلاف متاثرین نے نیب کا دروازہ کھٹکھا دیا، آشیانہ قائد فیز ون کے متاثرین نو سال بعد بھی پلاٹوں کے قبضے ملنے سے محروم ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابقہ پنجاب حکومت کے رہائشی منصوبے آشیانہ اقبال کے بعد آشیانہ قائد فیزون میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں، 9 سال گزرنے کے باجود پلاٹوں کا قبضہ نہ ملنے پر 147 متاثرین نے نیب سے رجوع کرلیا۔

متاثرین نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ اپریل 2011ء میں آشیانہ قائد میں قرعہ اندازی کے پلاٹس نکلے، الاٹمنٹ کے لیے ڈاؤن پیمنٹ اور مکمل قسطوں کی مد میں کروڑوں روپے ادا کردیے مگر پی ایل ڈی سی سے الاٹمنٹ لیٹر جاری ہونے کے باجود قبضے نہیں مل سکے۔ متاثرین نے اپنی درخواستوں میں نیب سے استدعا کی ہے کہ انہیں ان کے پلاٹس کا قبضہ دلوایا جائے۔

Image result for ashiana quaid phase one project

ذرائع کے مطابق نیب نے آشیانہ قائد فیز ون کے خلاف شکایات موصول ہونے پر ابتدائی چھان بین کا آغاز کر دیا، آشیانہ قائد شہباز شریف دور کا پہلا ہاؤسنگ پروجیکٹ تھا جو کہ پی ایل ڈی سی کے زیر نگرانی ہے۔

Aashiyana Quaid Scheme fraud

اس سے پہلے نیب آشیانہ اقبال پروجیکٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزموں کو گرفتار کرچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔