لانڈھی میں بجلی و پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں کا احتجاج، ٹریفک جام

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 24 مئ 2019
پانی کی عدم فراہمی کے باعث افطاراور سحری میں پریشانی کاسامناہے ،مظاہرین،پولیس نے مذاکرات کرکے مظاہرین کومنتشرکردیا۔ فوٹو ایکسپریس

پانی کی عدم فراہمی کے باعث افطاراور سحری میں پریشانی کاسامناہے ،مظاہرین،پولیس نے مذاکرات کرکے مظاہرین کومنتشرکردیا۔ فوٹو ایکسپریس

کراچی:  لانڈھی نمبر4کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی اوربجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کرکے سڑک بند کردی جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

لانڈھی نمبر 4 کے مکینوں نے جمعرات کی شام 4 بجے 12 ہزار روڈ پررکاوٹیں کھڑی کرکے پانی کی عدم فراہمی اور طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا جس باعث بدترین ٹریفک جام اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین نے اس موقع پر واٹربورڈ اورکے الیکٹرک کے خلاف بھی شدید نعرے لگائے۔

مظاہرین کاکہنا تھاکہ ان علاقے میں ہفتے سے پانی بجلی کی فراہمی معطل ہے متعدد بار متعلقہ اداروں کوشکایت کی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد مجبور ہوکر سڑک پراحتجاج کرنے کیلیے نکلے ہیں،پانی کی عدم فراہمی کے باعث افطاری اورسحری میں شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مساجد میں بھی وضوکے لیے پانی میسر نہیں۔

مظاہرین کاکہنا تھاکہ 3 ہزارروپے کاٹینکر6 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،اتنی مہنگائی میں ہم لوگ پانی کا ٹینکر کیسے خریدیں ، بجلی کی آنکھ مچولی نے زندگی اجیرن کردی ہے،پولیس افسران کی جانب سے بجلی وپانی کی فراہمی بحال کرانے کی یقین دہانی پرمظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔