ایس ای سی پی کی اسٹاک مارکیٹ گرنے کی وجوہ غیرتسلی بخش قرار

ارشاد انصاری  جمعـء 24 مئ 2019
پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کی مارکیٹ کی سرویلنس کی اہلیت اطمینان بخش نہیں ہے، ایس ای سی پی اجلاس۔فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کی مارکیٹ کی سرویلنس کی اہلیت اطمینان بخش نہیں ہے، ایس ای سی پی اجلاس۔فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے آئی ایم ایف کے حوالے سے غیر یقینی، روپے کی قدر میں کمی، مارک اپ میں اضافہ، ترقی (جی ڈی پی) کی متوقع شرح نمو میں کمی اور افراط زر کو ملکی اسٹاک مارکیٹ کے گرنے کی وجوہ قراردیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز چئیرمین پالیسی بورڈ پروفیسر خالد مرزا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پالیسی بورڈ نے نوٹ کیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کی مارکیٹ کی سرویلنس کی اہلیت اطمینان بخش نہیں ہے اور ہدایت کی کہ مارکیٹ کی نگرانی اور سرویلنس کا جدید سافٹ ویئر ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج دونوں میں نصب کیا جائے۔

ایس ای سی پی کے پالیسی بورڈ نے یہ وجوہ غیرتسلی بخش قرار دے دی ہیں اور پالیسی بورڈ کی ہدایت کے باوجود کمیشن کی جانب سے لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کو بھجوائے گئے مقدمات کو ابھی تک واپس نہ لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔