- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
ماہرہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے کا ذمہ دارفنکاروں کوقراردینے پرآگ بگولہ

شوبز سے وابستہ افرادزیادتی کے کیسز کی آڑ میں اپنا ایجنڈا پھیلانا بند کریں، ٹوئٹر صارف فوٹوفائل
کراچی: نامورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کا الزام شوبز فنکاروں پر لگانے والوں کوکھری کھری سناتے ہوئے معاشرے میں موجود دقیانوسی سوچ پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ معصوم فرشتہ کے ساتھ زیادتی اوربہیمانہ تشدد کے بعد قتل کے واقعے پرعام لوگوں کے ساتھ شوبزفنکاربھی پرسراپا احتجاج ہیں اوردرندہ صفت مجرم کوسخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاہم معاشرے میں موجود چند افراد نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کا ذمہ دار اُلٹا فنکاروں کو قراردے دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شوبزاسٹارز کا ’فرشتہ‘ کے قاتل کوعبرتناک سزادینے کا مطالبہ
زروان علی نامی صارف نے ننھی فرشتہ کے ساتھ ہوئے ظلم کا ذمہ دار فنکاروں کو قرار دیتے ہوئے لکھا شوبز سے وابستہ افراد زیادتی کے کیسزکی آڑ میں اپنا ایجنڈا پھیلانا بند کریں۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات کی ایک وجہ شوبز فنکاروں کی جانب سے پھیلائی جانے والی فحاشی ہے۔ لہذٰا مہربانی کرکے پیچھے ہٹ جائیں۔
ماہرہ خان نے اس صارف کی سوچ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، سچ میں؟ فحاشی کی وجہ سے کوئی شخص ایک 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اورپھر اسے قتل کردیتا ہے، ہمارے معاشرے میں چند لوگوں کی ذہنیت اس طرح کی ہے جو ایسی سوچ رکھتی ہے، یہ بہت شرم کی بات ہے اور ہاں میں پیچھے نہیں ہٹوں گی، میری آوازمیری مرضی، میں وہی کروں گی جو میرا دل چاہے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نصاب کے ذریعے بچوں کو منفی رویوں سے آگاہ کیا جائے
واضح رہے کہ گزشتہ روزماہرہ خان، زیبا بختیار، شہزاد رائے اورکرکٹریونس خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران فرشتہ کے ساتھ زیادتی اورقتل جیسے واقعات کو روکنے کے لیے بچوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔