پاکستان ٹیم کسی بھی حریف کو زیر کرسکتی ہے، سنگاکارا

عباس رضا  جمعـء 24 مئ 2019
پاکستانی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچ گئی تو کسی بھی ٹیم کو زیر کرسکتی ہے، سابق سری لنکن کپتان

پاکستانی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچ گئی تو کسی بھی ٹیم کو زیر کرسکتی ہے، سابق سری لنکن کپتان

سابق سری لنکن کپتان سری لنکا نے پاکستان کو خطرناک ٹیموں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کی کارکردگی میں ہمیشہ تسلسل کا فقدان رہا ہے لیکن ردھم میں آتے ہوئے اگر سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب ہوگئے تو کسی بھی ٹیم کو زیر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے اسکواڈ متوازن اور سیمی فائنل تک رسائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سنگاکارا نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ استحکام کی تلاش میں ہوں گے، انگلینڈ نے محدود اوورز کی کرکٹ کے بارے میں اپنی سوچ تبدیلی کرنے کے بعد مسلسل ایک سمت میں گامزن رہے، ٹیم اس وقت ارتقائی عمل سے گزرنے کے بعد حیران کن کارکردگی دکھانے کی صلاحیت حاصل کرچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔