حسن علی نےعامر اور وہاب کی شمولیت کو خوش آئند قراردیا

عباس رضا  جمعـء 24 مئ 2019
وہاب ریاض ورلڈکپ میں بولنگ کا تجربہ رکھتے اور محمد عامر ورلڈ کلاس بولر ہیں، حسن علی

وہاب ریاض ورلڈکپ میں بولنگ کا تجربہ رکھتے اور محمد عامر ورلڈ کلاس بولر ہیں، حسن علی

حسن علی نے ورلڈکپ اسکواڈ میں تجربہ کار بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت کو ٹیم کےلیے خوش آئند قرار دے دیا۔ 

آئی سی سی کے اکاونٹ سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں دونوں سینئرز کی کارکردگی دیکھی ہے، وہاب ریاض ورلڈکپ میں بولنگ کا تجربہ رکھتے اور محمد عامر ورلڈکلاس بولر ہیں،سینئرز کی شمولیت سے نوجوان بولرز کو محمد حسنین اور شاہین آفریدی بہت فائدہ ہوگا، محمد عامر اور وہاب ریاض کے مقابلے میں میرا تجربہ بھی کم ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔