وزیراعظم کی مری کوبین الا قوامی معیار کا سیاحتی ہل اسٹیشن بنانے کی ہدایت

اورنگزیب عبباسی  بدھ 28 اگست 2013
وزیراعظم کی مری کی موجودہ عمارت ازسرنو جدیدطرز پر تعمیر کرنے اور نئے ڈیزائن تیار کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: محمد جاوید/ ایکسپریس

وزیراعظم کی مری کی موجودہ عمارت ازسرنو جدیدطرز پر تعمیر کرنے اور نئے ڈیزائن تیار کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: محمد جاوید/ ایکسپریس

مری: وزیراعظم نواز شریف نے مری کوبین الا قوامی معیار کا سیاحتی ہل اسٹیشن بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں مری کوبین الا قوامی معیارکاخو بصورت سیاحتی ہل اسٹیشن بنا نے کے لیے ہونے والے اجلاس میں جی پی اومری کی موجودہ عمارت ازسرنو جدیدطرز پر تعمیر کرنے اور نئے ڈیزائن کی تیاری کے لیے ڈی جی پوسٹ آفس لاہور کو این سی اے لاہور کو 4کروڑروپے سے زائداور تعمیرپر آنے والے فنڈزکی فراہمی کی ہدایت کی گئی جبکہ مال روڈکی بیوٹیفکیشن کے لیے جی پی اوچوک سے دائیںجانب کی عمارتوں کو ختم کرکے گر ین ایریاکی بحالی اور بائیں جانب کی عمارتو ں کے فرنٹ کو خوبصو رت بنایا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔