چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مئ 2019
طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نول نے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا،نیب ریفرنس فوٹو: فائل

طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نول نے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا،نیب ریفرنس فوٹو: فائل

 لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا گیا۔

نیب لاہور نے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سمیت دیگر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایات موصول ہوئیں، ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا۔ ملزمان کیخلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کروائے۔ ایڈمن جج جواد الحسن نے ملزمان اور تفتیشی افسر کو 17 جون کےلیے نوٹسس جاری کردیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔