- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
فرانس میں خاتون 35 لاکھ یورو کے زیورات طیارے میں بھول گئی
لندن/ پیرس: فرانس میں ایک خاتون طیارے میں 35 لاکھ یورو ( ساڑھے 59 کروڑ پاکستانی روپے) کے زیورات چھوڑ کر چلی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایک خاتون قیمتی زیورات سے بھرا اپنا بیگ طیارے میں چھوڑ کرچلی گئی، خاتون جب جنوبی فرانس میں نیس کے ایئرپورٹ سے باہر آئی تو اسے پتا چلا کہ وہ اپنا بیگ اور کوٹ جہاز میں ہی بھول آئی ہے، اس نے فوراً پولیس سے رجوع کیا تاہم پولیس حکام نے اتنی بھاری مالیت کے زیورات بھولنا مذاق سمجھا۔
فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں پتا چلا ہے کہ تقریباً 35 لاکھ یورو مالیت کے زیورات جیولری ڈیزائنرز نے کینز فلم فیسٹول میں شریک برطانوی گلوکارہ ریٹا اورا کو پہننے کے لیے بھجوائے تھے۔
اس ضمن میں خاتون کو ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ گلوکارہ کو زیورات پہنچائیں تاہم خاتون زیورات طیارے میں ہی بھول گئیں جس پر حکام نے زیورات سے بھرا بیگ اسی طیارے کے ذریعے لندن کے لوٹون ایئرپورٹ اور وہاں سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا دیا جہاں تمام جیولری ڈیزائنرز کو ان کے متعلقہ زیورات واپس مل گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔