طاہر القادری کی طبعیت خراب، شہر اعتکاف میں شریک نہیں ہوں گے

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 25 مئ 2019
وہ شہر اعتکاف میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور عید بھی برطانیہ میں ہی منائیں گے (فوٹو: فائل)

وہ شہر اعتکاف میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور عید بھی برطانیہ میں ہی منائیں گے (فوٹو: فائل)

 لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ناسازی طبعیت کی بنا پر شہر اعتکاف میں شرکت نہیں کریں گے اور عید بھی برطانیہ میں منائیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری طبیعت کی خرابی کے باعث استنبول سے واپس برطانیہ چلے گئے جہاں وہ اپنے مختلف ٹیسٹ کروائیں گے۔ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری شہر اعتکاف میں بھی شریک نہیں ہوسکیں تاہم وہ برطانیہ سے ویڈیو لنک پر شہر اعتکاف کے شرکا سے روزانہ خطاب گے۔

عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان واپسی کے لیے کینیڈا سے برطانیہ اور پھر وہاں سے ترکی استنبول پہنچے تھے تاہم استنبول میں چند روز قیام کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس پرڈاکٹروں نے انہیں واپس پاکستان آنے کی بجائے برطانیہ جانے کا مشورہ دیا تاکہ وہ وہاں اپنا میڈیکل چیک اپ کرواسکیں۔

عوامی تحریک کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ناسازی طبیعت کی بنا پر اس سال شہر اعتکاف میں شریک نہیں ہوں گے اور وہ ویڈیو لنک پر ہی خطاب کریں گے اور عید بھی برطانیہ میں ہی منائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔