پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 25 مئ 2019
محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے (فوٹو : فائل)

محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے (فوٹو : فائل)

 لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں یوم حضرت علیؓ کے موقع پر 2 یوم  کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضی کی جانب سے  باضابطہ  نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 26 اور27 مئی کو ہوگی۔

ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کی گئی تھی، پابندی سے  صحافی، خواتین اور معذور افراد مستثنی ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔