آفاق احمد کی 29 سال بعد متحدہ کی تقریب میں شرکت موضوع بحث بن گئی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 26 مئ 2019
تقریب کے میزبان کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی تھے۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

تقریب کے میزبان کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی تھے۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی دعوت افطارڈنر میں آفاق احمد کی شرکت سب کی توجہ کا مرکز اور موضوع بحث بنی رہی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی دعوت افطارڈنرجمعے کو منعقدکی گئی جس میں جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور صحافت،سیاست اور ادب،فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی وہیں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی شرکت سب کی توجہ کا مرکز اور موضوع بحث بنی رہی۔

آفاق احمد تقریباً 29سال  بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کسی اجتماع یا تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب کے میزبان کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی تھے جوشعبہ جات کے انچارجزاور سینئرذمے داران کے ہمراہ داخلی دروازے پرمہمانوں کے استقبال کے لیے موجودتھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔