- اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دے ڈالے
- کراچی میں ساحل سمندر پر فلیمنگوز کا خوبصورت نظارہ
- موچکہ چیک پوسٹ پر کسٹمز کی کارروائی میں کھاد اور ایرانی ڈیزل ضبط
- مالی سال کا اختتام، ڈالر نے ڈبل اور ریال نے نصف سنچری عبور کرلی
- لاہور میں برقعہ پوش ڈکیت گینگ گرفتار
- افغانستان سے کوئلہ، مصالحہ جات سمیت 9 اشیاء کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی ختم
- زکریا ایکسپریس زیادتی کیس میں ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرگیا
- پی ٹی آئی کی آج اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل
- ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
- وفاق نے قبائلی اضلاع کیلیے صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کردی
- پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں
- ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا، وزیر داخلہ
- شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
- پنجاب سے ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار
- وزیراعظم کی احتساب عدالت میں مستقل حاضری سے معافی کا حکم نامہ جاری
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ ہو گیا
- کیا پیسوں کے لالچ میں پاک بھارت کرکٹرز کو ساتھ کھیلائے جانے کا امکان ہے؟
- عیدالاضحیٰ: پاکستان ریلوے کا اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
- وزارت صحت کی کورونا سے بچنے کیلیے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت
یکم سے 30 جون تک ریلوے کی 100 فیصد بکنگ مکمل کر لی گئی

جولائی کی بکنگ شروع ہوگئی ہے، اضافی کوچز لگانے کی ہیڈ کوارٹر سے اجازت طلب۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی: پاکستان ریلوے کی راولپنڈی اور پشاور سے کراچی اور لاہور جانے والی تمام ائیرکنڈیشنڈ اور اکانومی کلاس کی تمام ریل گاڑیوں کی یکم جون سے30جون تک سیٹ ٹو سیٹ 100 فیصد بکنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب ریلوے ریزرویشن آفس نے جولائی کی بکنگ شروع کر دی ہے۔
ریلوے حکام نے زبردست رش کی وجہ سے عید سے3دن قبل اور عید سے 3 دن بعد چلنے والی تمام گاڑیوں کے ساتھ ایک اور دو اضافی کوچز لگانے کی ہیڈ کوارٹر سے اجازت مانگ لی اور اس بابت باقاعدہ لیٹر جاری کر دیا ہے۔
ریلوے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس کو بتایا کے اس زبردست رش کے باعث ایک اضافی کوچز کی اجازت ملتے ہی ان اضافی کوچز کی بھی بکنگ شروع کر دی جائے گی،ریلوے ریزوریشن آفس راولپنڈی میں عید سے قبل اور بعد کی تمام گاڑیوں کی بکنگ مکمل طور پر بند ہے بورڈ بھی لگادیئے گئے ہیں۔
ملک بھر میں پردیسیوں کی سہولت کے لیے آئندہ ہفتے عید ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کیا جارہا ہے، عید ٹرینیں راولپنڈی سے5 چلائی جائیں گی، عید ٹرینوں کی بکنگ کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے اس بابت ریلوے حکام کا باقاعدہ اجلاس ہوگیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے نے بھی عید ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔