حکومت کا چیئرمین نیب سے کوئی اختلاف نہیں، فروغ نسیم

اسٹاف رپورٹر  اتوار 26 مئ 2019
ہم ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، حکومت صحیح سمت میں کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ہم ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، حکومت صحیح سمت میں کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نیب کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال سے حکومت کا کوئی اختلاف نہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے منعقدہ  افطار پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ وزیر قانو ن بیرسٹر فر وغ نسیم کا کہنا ہے کہ نیب کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال ایک ایماندار انسان ہے، حکومت کا ان سے کسی قسم کا کو ئی اختلاف نہیں، ہم ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ اچھا کام کر ر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے حکومت کرنا مشکل کام ہے، حکومت صحیح سمت میں کام کررہی ہے، عمر ان خان اگر وزیر اعظم نہ ہو تے تو آج ڈالر پتہ نہیں کہاں سے کہاں پہنچ جاتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔