رواں سیزن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دوران ہلاک افراد کی تعداد 10 ہوگئی

ویب ڈیسک  اتوار 26 مئ 2019
 یہ تعداد گزشتہ سیزن کی کل ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہے۔ فوٹو : فائل

یہ تعداد گزشتہ سیزن کی کل ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہے۔ فوٹو : فائل

کٹھمنڈو: رواں سیزن دنیا کی بلندترین  چوٹی “ماؤنٹ ایورسٹ” سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد  دس ہوگئی ہے۔

نیپالی حکومت نے موسمِ بہار میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے ریکارڈ 381 پرمٹ جاری کیے جس کے بعد سے  پہاڑ پر مختلف کیمپوں میں ہجوم کی خبریں گرم ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پرایک تصویر وائرل ہوئی جس میں کوہ پیماؤں کی لمبی قطار  چوٹی سرکرنے کی کوشش میں ہیں جب کہ صرف ایک ہفتے میں 7 افراد چوٹی سر کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سیزن کی کل ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔