وسیم اکرم ورلڈکپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں شامل

میاں اصغر سلیمی  اتوار 26 مئ 2019
اوپننگ پوزیشن پر سچن ٹنڈولکر اور ایڈم گلگرسٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

اوپننگ پوزیشن پر سچن ٹنڈولکر اور ایڈم گلگرسٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سابق قومی کپتان وسیم اکرم کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کو اب تک کے عالمی کپ میں ٹاپ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے شین وارن اور گلین میگرا اور سری لنکا کے مرلی دھرن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 1992 کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی بولنگ کی اور گرین شرٹس کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں ورلڈ کپ کے دوران 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ایک مشہور ویب سائٹ کے مطابق اوپنر پوزیشن پر بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلیا کے ایڈم گلگرسٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ 6 ورلڈکپ میں 6 سینچریوں کی مدد سے 2278 رنز بنانے والے بھارتی سچن ٹنڈولکر نے 2003 میں ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا اور 2011 میں وہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ آسٹریلیا کے ایڈم گلگرسٹ کو ورلڈ کپ 2007 میں سری لنکا کے خلاف فائنل میں 149 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ مڈل آرڈر میں آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا شامل ہیں۔ آل راﺅنڈر ز میں بھارتی یووراج سنگھ اور جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر کو جگہ دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔