برآمد کنندگان زیرو ریٹڈ سہولت کے جاری رہنے کے حامی، خاتمے پر برآمدات میں کمی کا خدشہ

ایکسپریس ٹریبیون رپورٹ  منگل 28 مئ 2019
روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے انھیں پہلے ہی خام مال کی زیادہ قیمتوں کے مسائل کا سامنا ہے، برآمدکنندگان ۔فوٹو: فائل

روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے انھیں پہلے ہی خام مال کی زیادہ قیمتوں کے مسائل کا سامنا ہے، برآمدکنندگان ۔فوٹو: فائل

 لاہور:  مختلف مصنوعات کے برآمدکنندگان (ایکسپورٹرز) نے زیرو ریٹڈ سہولت کے ختم ہونے سے برآمدات میں اربوں روپے کی کمی کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

برآمدات میں اربوں روپے کی کمی کے خدشات پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PRGMEA)کے تحت ایک اجلاس میں چمڑے، قالین،سرجیکل آلات، کھیلوں کا سامان اور دیگر اشیا کے ایکسپورٹرز نے ظاہر کیے۔ برآمدکنندگان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے انھیں پہلے ہی خام مال کی زیادہ قیمتوں کے مسائل کا سامنا ہے۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی برآمدی اشیا کے مینوفیکچررز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زیرو ریٹڈ نظام کا سلسلہ جاری رکھا جائے ورنہ برآمدات میں 21 سے 24 بلین ڈالرکی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈینیٹراعجاز کھوکھر نے کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔