محکمہ تعلیم سے کرپشن اور سفارشی کلچر کا خاتمہ ترجیح ہے، سکندر میندھرو

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعرات 29 اگست 2013
ڈاکٹر سکندر علی میندھرونے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر سکندر علی میندھرونے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

بدین:  صوبائی وزیر پارلیمانی امورو ماحولیات ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے تعلیم اور صحت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیار تعلیم کی بہتری کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کرتی ہیں لیکن افسوس ہے کہ عوام کو اس سے کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچتا۔

تعلیمی ادارے احسن طریقے سے خدمات انجام نہیں دے رہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈپٹی کمشنر آفس بدین میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائیگا۔ تعلیمی افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔