- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
انڈر 16 فٹبال ایونٹ، لاہور میں انعقاد کی کوشش تیز
کراچی: پاکستان نے اے ایف سی انڈر 16 فٹبال کوالیفائنگ رائونڈلاہور میں کرانے کیلیے کوشش تیزکر دی۔
آفیشلز کو حکومت پنجاب کی جانب سے مثبت جواب کا انتظار ہے،23 ستمبر سے کراچی میں شیڈول ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے اے ایف سی معائنہ ٹیم کے آنے سے انکار نے معاملات پیچیدہ بنا دیے ہیں۔ فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل(ر) احمد یارخان لودھی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے پاک سرزمین پر انعقاد کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،اس ضمن میں اگلے چند دنوں میں حتمی فیصلہ ہوگا، بصورت دیگر کوالیفائنگ رائونڈ ملائیشیا منتقل ہو جائے گا، دریں اثنا ایونٹ کے لیے قومی انڈر16 فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جاری ہے، رابطے پر ہیڈ کوچ سجاد محمود نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ شریک 22 کھلاڑی صبح اور شام کے سیشنز میں بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
ان کی تکنیک بہتر بنانے کے ساتھ جسمانی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے،حسن بلوچ اسسٹنٹ کوچ اور نعمان ابراہیم گول کیپنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ایک سوال پر سجاد محمود نے کہا کہ قومی جونیئر ٹیم کے دورئہ نیپال سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور میچ ٹمپرامنٹ بھی بڑھ گیا، امید ہے کہ کوالیفائنگ رائونڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ایونٹ میںمیزبان پاکستان، ایران، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، شیڈول کے مطابق گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 25 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلیں گے، 27 تاریخ کو دوسرا مقابلہ ایران سے ہو گا، تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے مقابل سری لنکا کی ٹیم ہوگی، کوالیفائنگ رائونڈ کی ابتدائی 2 ٹیمیں فائنل مرحلے میں شرکت کی حقدار ہوں گی، اس کی میزبانی تھائی لینڈ کو سونپی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔