آسٹریلیا نے مختلف کمیونٹیز کے کرکٹرزکیلیے بہتر مستقبل کا دروازہ کھول دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 29 اگست 2013
 دیہی علاقوں اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے2 ،2 کھلاڑیوں سے معاہدے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

دیہی علاقوں اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے2 ،2 کھلاڑیوں سے معاہدے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے بہتر مستقبل کا دروازہ کھول دیا۔

بگ بیش ٹوئنٹی20 لیگ کی تمام ٹیموں کو دیہی علاقوں اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے2 ،2 کھلاڑیوں سے معاہدے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،ان کا 21 برس سے کم اور آئی سی سی قوانین کے مطابق آسٹریلیا کی نمائندگی کا اہل ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیاکہ یہ کھلاڑی بی بی ایل ٹیموں کے 18 رکنی اسکواڈز کا حصہ نہیں ہوں گے،کسی بھی پلیئرکے انجرڈ ہونے پر بطورمتبادل ان سے معاہدہ کیا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے جنرل منیجر آپریشن مائیک میک کینا کا کہنا ہے کہ اس سے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کو آسٹریلیا کی نمائندگی کا موقع میسر آئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔