- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
پولیس بھرتی کے امیدواروں کی پریشانی پر ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس
کراچی: کانسٹیبل کی آسامی کے امیدواروں کی درخواست جمع کرانے میں پریشانی کے حوالے سے ایکسپریس اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
انھوں نے زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات کی کہ پولیس میں ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں سے درخواست فارم کی وصولی کے عمل کو آسان بنایا جائے، نوجوانوں کی رہنمائی اور پولیس میں بھرتی کے جملہ امور میں انھیں سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، ضلعی ایس ایس پیز ماتحت اسٹاف کو پولیس میں بھرتی کے امیدواروں سے بلا کسی عذر درخواست فارم وصول کرنے کا پابند بنائیں بصورت دیگر شکایات کے مرتکب عملے کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کراچی پولیس،اسپیشل برانچ اور ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل رینج اور زونل سطح پر خصوصی مشترکہ ٹیم قائم کرتے ہوئے تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
اسپیشل جوائنٹ ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی رینک کے افسر کرینگے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ درکار افرادی قوت کے ذریعے پولیس موبائل، اسپیشل برانچ اور ایف آئی اے کی مدد یقینی بناتے ہوئے منظم کارروائیاں کی جائیں رینج اور زونل سطح پر غیر قانونی تارکین وطن کے لیے فارنرز سیل قائم کیا جائے جو اسپیشل جوائنٹ ٹیم کی کارکردگی کو مانیٹر کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔