- عثمان خان کیخلاف اماراتی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
- حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست
- اُم المومنین سیّدہ عائشہؓ کے فضائل و محاسن
- معرکۂ بدر میں نوجوانوں کا کردار
ایران خطے میں اپنی جوہری طاقت بڑھا رہا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ
ویانا: عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران خطے میں اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کر رہا ہے تاہم اس نے فی الحال حساس ری ایکٹر کے منصوبے کو مؤخر کردیا ہے۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری طاقت بڑھانے کے ساتھ ساتھ آئندہ کچھ عرصے میں ایک ہزار جدید یورینم سینٹری فیوجز کو ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے کئی نئے خدشات نے جنم لیا ہے تاہم ایران نے اپنے حساس ری ایکٹر کے منصوبے کو آئندہ سال کے اوائل تک مؤخر کردیا ہے جس پر امریکی تھنک ٹینک نے اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ری ایکٹر کو لگانے سے ایران پلوٹونیم حاصل کرتا جسے وہ جوہری ہتھیار بنانے میں استعمال کرسکتا تھا۔
دوسری جانب ایران نے مغربی ممالک کے خدشات کو دور کرنے کی ایک بار پھر کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام محض توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہے، ایرانی حکام نے مغرب کے اس الزام کی بھی ایک بار پھر تردید کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حسن روحانی کے صدر منتخب ہونے کے بعد مغربی ممالک ان سے اس حوالے سے مثبت پیشرفت کی توقع کر رہے تھے لیکن اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد مغربی ممالک کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔