بچوں پر جنسی تشدد؛ پی ٹی آئی رہنما نے خیبر پختون خوا اسمبلی میں تحریک التوا جمع كرادی

وقائع نگار  جمعـء 31 مئ 2019
جنسی تشدد میں ملوث افراد كو كیفرِ كردار تک پہنچا كر بچوں كے مستقبل كو محفوظ كیا جائے، تحریک التوا میں مؤقف.فوٹو: فائل

جنسی تشدد میں ملوث افراد كو كیفرِ كردار تک پہنچا كر بچوں كے مستقبل كو محفوظ كیا جائے، تحریک التوا میں مؤقف.فوٹو: فائل

پشاور: پاكستان تحریک انصاف كی خاتون ركن اسمبلی ڈاكٹر سمیرا شمس نے بچوں  پر جنسی تشدد كے خلاف خیبر پختون خوا اسمبلی میں  تحریک التوا جمع كرادی۔

تحریک التوا میں ركن اسمبلی ڈاكٹر سمیرا شمس نے مؤقف اختیار كیا ہے كہ بچوں پر جنسی تشدد كے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جو باعث تشویش ہے، افسوسناک واقعات كے سدباب میں ناكامی كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس متعدد درخواستوں كے باوجود فرشتہ مہمند كے اغوا كا مقدمہ درج نہیں كررہی تھی، جنسی تشدد میں ملوث افراد كو كیفرِ كردار تک پہنچا كر بچوں كے مستقبل كو محفوظ كیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔