ٹھٹھہ، صوبائی وزیر اویس مظفر کا دورہ سول اسپتال

نامہ نگار  جمعـء 30 اگست 2013
صوبائی وزیر صحت اویس مظفر سول اسپتال ٹھٹھہ کا دورہ کر رہے ہیں، ڈی سی بھی ہمراہ ہیں ۔ فوتو: شاہد علی / ایکسپریس

صوبائی وزیر صحت اویس مظفر سول اسپتال ٹھٹھہ کا دورہ کر رہے ہیں، ڈی سی بھی ہمراہ ہیں ۔ فوتو: شاہد علی / ایکسپریس

ٹھٹھہ:  صوبائی وزیر سید اویس مظفر نے سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ کا دورہ کیا اور اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد پورا کر نے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اویس مظفر نے سول اسپتال مکلی کا دورہ کرتے ہوئے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ انھوں نے ایمرجنسی وارڈ سے ادویہ کا سیمپل بھی لیا تاکہ لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ان کے معیاری یا غیر معیاری ہونے کاپتہ چل سکے۔ انھوں نے کہاکہ پی پی کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،یہ شہیدوں،مظلوموں اورغریبوں کی جماعت ہے۔ پی پی کو جب بھی حکومت ملی تو اس نے لاکھوں افراد کو روز گار دیا، غریب اور بیوہ خواتین کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروائیں۔

انھوں نے کہا کہ سول اسپتال مکلی میں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد سے جلد پورا کردیا جائیگا اور دل کے مریضوں کے لیے اسپیشل وارڈز تعمیر کرانے کا اعلان کیا۔ انھو ں نے کہا کہ پی پی کے منشور کے مطابق پورے سندھ کے عوام کی خدمت کرونگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ادویہ غیر معیاری ثابت ہوئیں تو اس کے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔