دانش کنیریا کیس: پی سی بی حکام نے راشد لطیف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2013
جلد پی سی بی کا کوئی آفیشل راشد لطیف سے ملاقات کر کے کنیریا کیس پر بات کریگا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جلد پی سی بی کا کوئی آفیشل راشد لطیف سے ملاقات کر کے کنیریا کیس پر بات کریگا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: پی سی بی حکام نے تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا کی حمایت کرنے والے سابق کپتان راشد لطیف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔

انھوں نے بورڈ پر زور دیا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آنے والے اسپنر کو اعتراف جرم پر مجبور نہ کیا جائے،سابق وکٹ کیپر نے الزام لگایا تھا کہ مبینہ بکی انو بھٹ 2 سیریز میں بطور بورڈ کا مہمان میچز دیکھنے آیا، مقدمے کی دھمکی ملنے پر انھوں نے  بند کمرے میں ثبوت دینے کا اعلان کیا تھا، اب پی سی بی نے اعلان کیاکہ جلد کوئی آفیشل راشد لطیف سے ملاقات کر کے کنیریا کیس پر بات کریگا، ذرائع کے مطابق قانونی مشیر تفضل رضوی کی سابق کپتان سے میٹنگ کا امکان روشن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔