عدالت نے پولیس اہلکاروں اور گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 30 اگست 2013
مجسٹریٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم گرفتار ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. فوٹو: فائل

مجسٹریٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم گرفتار ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. فوٹو: فائل

کراچی:  عدالت نے گرفتار ملزمان کے مقدمے میں گواہی کیلیے پیش نہ ہونے پر پولیس افسران، اہلکار اور گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مجسٹریٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم گرفتار ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے امتناع منشیات کے مقدمے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی شگفتہ صدیقی نے اسٹریٹ کرائم کے مقدمے میں گرفتار ملزمان آفاق مرزا اور نوید احمد ملک کے مقدمے میں گواہی کے لیے پیش نہ ہونے پر ایس آئی محمد رمضان ،اے ایس آئی غلام حسین ،مظہر اقبال ،سپاہی شمس حسین اور گواہان و مدعی مقدمہ اسلام عرف دانش ،ریاست اورشیر زمان کے3 ستمبر کے لیے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔

سرجانی تھانے کی حدود میںملزمان نے2008 میں اسلام کو اسٹریٹ کرائم کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کیا اور 14ہزار روپے اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتاز علی سولنگی نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم شمعون کو11ستمبر کے لیے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، فاضل عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو آئندہ پیشی پر 173سی آر پی سی کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔