آئی جی سندھ پولیس کراچی کے تھانوں کی حدود سے بھی لاعلم

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 30 اگست 2013
سپریم کورٹ رجسٹری آفس آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں  واقع ہے، چیف جسٹس کوجواب. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ رجسٹری آفس آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں واقع ہے، چیف جسٹس کوجواب. فوٹو: فائل

کراچی:  آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ سپریم کورٹ رجسٹری کس تھانے کی حدود میں واقع ہے۔

اس بات کا ثبوت ان کا وہ جواب ہے جو انھوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کے استفسار پردیا۔فاضل چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے پوچھا کہ ہم جہاں بیٹھے ہیں وہ جگہ کس تھانے کی حدود میں واقع ہے جس پرانھوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی عمارت آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں واقع ہے حالانکہ وہ آرام باغ تھانے کی حدود میں آتی ہے۔

اس بات کی تصدیق ایس ایچ اوآرام باغ سب انسپکٹر قمرجاوید کیانی نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی عمارت آرام باغ تھانے کی حدود میں ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ کی عمارت ایم آر کیانی روڈ بلمقابل شاہین کمپلکس واقع ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔