کراچی میں امن ہر صورت بحال کیا جائے، صدرزرداری

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 30 اگست 2013
جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک ٹارگٹ آپریشن جاری رکھا جائے، عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے  فوٹو: فائل

جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک ٹارگٹ آپریشن جاری رکھا جائے، عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے فوٹو: فائل

کراچی:  صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ کراچی میں امن ہر صورت بحال کیا جائے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

جمعرات کو صدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے صدر مملکت کوکراچی میں امن وامان کی صورتحال خصوصاً پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹ آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کیلیے مربوط اقدامات کیے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک بھرپور ٹارگٹ آپریشن جاری رکھا جائے۔ انٹیلی جنس نظام کو مربوط بنانے کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید وسائل فراہم کیے جائیں۔ صدر نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی کیلیے حکومت سندھ تمام سیاسی قوتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔