امریکا میں ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ کے حقوق بھارتیوں نے حاصل کرلیے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 2 جون 2019
یو ایس اے کرکٹ اور امریکن کرکٹ انٹرپرائززکے درمیان ایک بلین ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے جب کہ لیگ کا آغاز 2021 سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

یو ایس اے کرکٹ اور امریکن کرکٹ انٹرپرائززکے درمیان ایک بلین ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے جب کہ لیگ کا آغاز 2021 سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

نیویارک: بھارتی نژاد سرمایہ کاروں نے امریکا میں ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ کے حقوق حاصل کرلیے۔

یو ایس اے کرکٹ اور امریکن کرکٹ انٹرپرائززکے درمیان ایک بلین ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے جب کہ لیگ کا آغاز 2021 سے ہوگا۔

کرکٹ انٹرپرائزز کی ملکیت سمیر مہتا اور وجے سری نواسن کے پاس ہے، وہ نارتھ امریکا کے ایک ٹی وی چینل کے مالک ہیں،ٹائمز آف انڈیا گروپ کے ستیان گاجوانی اور ونیت جین بھی اس میں پارٹنر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔