پنجاب میں سینماؤں، تھیٹروں پرانٹرٹینمنٹ ٹیکس لگ گیا

قیصر شیرازی  پير 3 جون 2019
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی:  پنجاب میں سینما گھروں، سنی پلیکس اور تھیٹروں پر فی ٹکٹ 20 روپے انٹرٹینمنٹ ٹیکس لگا دیا گیا۔

محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے عید الفطر پر ٹیکس وصولی کیلیے ہر ضلع میں 2 سے 4 افسروں پر مشتمل ٹیمیں بنا دیں جو انسپکٹروں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹروں پر مشتمل ہیں۔ محکمے کو اس مد میں ماہانہ کروڑوں روپے آمدن ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔