وینا ملک کا اشمیت اور آصف کے بعد ایک اور نیا اسکینڈل سامنے آگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2013
وینا کو  ناروے سے تعلق رکھنے والے ارب پتی بزنس مین شیخ عمر فرخ ظہور کی بانہوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔  فوٹو: بالی ووڈ لائف

وینا کو ناروے سے تعلق رکھنے والے ارب پتی بزنس مین شیخ عمر فرخ ظہور کی بانہوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: بالی ووڈ لائف

ڈرامہ کوئن وینا ملک بالی ووڈ اداکاراشمیت پٹیل اور کرکٹرمحمد آصف کے بعد ان دنوں ناروے کے ارب پتی بزنس مین شیخ عمر فرح کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں۔

وینا ملک جو فلموں کے برعکس زیادہ تر اپنے اسکینڈلز سے خبروں کا موضوع بنی رہتی ہیں اس بار بھی ایک نئے افئیر کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔ وینا ملک کی اس حوالے سے جو تصاویر جاری کی گئی ہیں اس میں ان کو ناروے سے تعلق رکھنے والے اور سونے، ریئل اسٹیٹ اور کان کنی کے شعبے سے منسلک شیخ عمر فرخ ظہور کی بانہوں میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم وینا ملک اپنے نئے اسکینڈل کے متعلق خود کوئی بھی بات کرنے سے گریزاں ہیں۔

واضح رہے کہ وینا ملک  اس سے قبل بھارتی اداکار اشمیت پٹیل اور پاکستانی کرکٹر محمد آصف کے ساتھ  افیئرز کی وجہ سے خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔