ابتدائی 10 اوورز میں 69 رنز 23 سال بعد پاکستان کا سب سے بڑا اسکور

اسپورٹس ڈیسک  منگل 4 جون 2019
پہلی بارپہلے بیٹنگ کرنے والی کسی ٹیم نے اولین پاور پلے میں وکٹ نہیں گنوائی۔ فوٹو: فائل

پہلی بارپہلے بیٹنگ کرنے والی کسی ٹیم نے اولین پاور پلے میں وکٹ نہیں گنوائی۔ فوٹو: فائل

ناٹنگھم: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اپنا ایک منفرد ریکارڈ بھی بنایا۔

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم نے ابتدائی 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 69 رنز بنائے، یہ 1996 میں بنگلور میں بھارت سے کوارٹر فائنل کے بعد ابتدائی 10 اوورز میں گرین شرٹس کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

واضح رہے کہ پہلی بارپہلے بیٹنگ کرنے والی کسی ٹیم نے اولین پاور پلے میں وکٹ نہیں گنوائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔