5 ٹریلین روپے کے سیونگ فنڈ کا اجرا کیا جائے، پی ایس ایکس

سلمان صدیقی  منگل 4 جون 2019
سیونگ فنڈ کے اجرا سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج۔ فوٹو: فائل

سیونگ فنڈ کے اجرا سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ 5 ٹریلین روپے کے سیونگ فنڈ کا اجرا کیا جائے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ 5 ٹریلین روپے کے سیونگ فنڈ کا اجرا کیا جائے جس میں لوگ سرمایہ کاری کریں گے ،فنڈ کے اجرا سے حاصل ہونے والی رقوم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیز میں انویسٹ کی جائے۔ سیونگ فنڈ کے اجرا سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کہناہے کہ ملک میں4کروڑ افراد مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں جو فی کس 15لاکھ کے اثاثے رکھتے ہیں اس طرح مجموعی طور پر 50ٹریلین روپے مڈل کلاس کے پاس ہیں جس کی جائیداد، سونا اور دیگر اثاثوں میں سرمایہ کاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔