ماہیما چوہدری نے سبھاش گئی کی ’’پردیس‘‘ سے فلمی کیرئیر شروع کیا

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 31 اگست 2013
13 ستمبر 1973 کو پیدا ہوئیں، 60 سے زائد فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے۔ فوٹو: فائل

13 ستمبر 1973 کو پیدا ہوئیں، 60 سے زائد فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے۔ فوٹو: فائل

کراچی: بولی ووڈ ادکارہ ماہیما چوہدری کی فلموں میں آمد اس وقت ہوئی جب سلور اسکرین پر نامور اداکارائیں راج کررہی تھیں۔

کاجول، شلپا شیٹی،منیشاء کوئرالہ، پریٹی زنٹا،ارمیلا اور دیگر کئی ادکارائیں فلموں کی دوڑ میں شامل تھیں۔ماہیما چوہدری جو مشہور ماڈل اور متعدد کمرشل فلموں سے شہرت حاصل کرچکی تھیںاور فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند تھیں۔بھارتی فلموں کے معروف ہدایت کاسبھاش گئی نے ماہیما چوہدری کو اپنی فلم’’پردیس‘‘ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا،خوبصورت اور دراز قدماہیما نے اس فلم میںاپنے کردار کو درست ثابت کیا1997 میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم میں ماہیما نے شاندار ادکاری کا مظاہرہ کیا ،جس کی وجہ سے انھیں اس فلم میں ان کو بہترین نئے چہرے کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا، یہی نہیں انھیں زی سنے ایوارڈ اور لکس آف دی فیس کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

اس فلم کے بعد ان کو متعدد فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا1999میں فلم’’داغ‘‘ اسی سال ان کی ایک اور فلم’’ پیار کوئی کھیل نہیں‘‘ کامیاب رہیں،2000میں ان کی فلم ’’کرک شتر‘‘ ریلیز کی گئیں جب کہ2001میں فلم’’ لجا‘‘ کی کامیابی نے انھیںمزید شہرت دلا دی،اسی سال ان کی ایک اور فلم ’’تیرا گھر ہے نہ میرا گھر‘‘، ’’اوم جے جگدیش‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی، ماہیما چوہدری کی فلموں دل ہے تمھارا، دوبارہ، ضمیر، ہوم ڈلیوری 2005میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں، انھیں فلم ’’دھڑکن‘‘ کی شاندار کامیابی نے شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا اس فلم میں انھیں بہترین سپورٹنگ ادکارہ کا فلم فئیر اور بولی ووڈ مووی ایوارڈ دیا گیا۔

2006میں جب کہ وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں انھوں نے مشہور آرکیٹیکچر بوبی ملر سے شادی کرلی اور چند سالوں تک فلم انڈسٹری سے دور ہوگئیں، لیکن گزشتہ سال انھوں نے دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ ان دنوں فلم’’ موم بھائی دی گینگسٹر‘‘ میںکام کررہی ہیں یہ فلم ان دنوں زیر تکمیل ہے اب دیکھنا یہ ہے اس فلم کے دوران یا اس کے بعد ماہیما چوہدری کو مزیدفلموںمیں کام کرنیکا موقع ملتا ہے یا نہیں ۔بہرحال 13 ستمبر 1973کو بھارت میں پیدا ہونے والی ماہیما چوہدری ان خوش نصیب ادکارائوں میں شامل ہیں جنھیں اپنے ابتدائی کیرئیر سے ہی کامیابیاں ملیں اور آج بھی انھیں بولی ووڈ میں شہرت اور مقبولیت حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔