شردھا کپور اور اور ادیتیہ رائے کپور بہترین اداکار ہیں، مہیش بھٹ

عمیر علی انجم  ہفتہ 31 اگست 2013
میری خواہش ہوتی ہے کہ سال میں ایک کام کروں مگر ایسا کروں کہ جو دنیا بھر میں تہلکہ مچادے، مہیش بھٹ  فوٹو : فائل

میری خواہش ہوتی ہے کہ سال میں ایک کام کروں مگر ایسا کروں کہ جو دنیا بھر میں تہلکہ مچادے، مہیش بھٹ فوٹو : فائل

کراچی: بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ نے کہا ہے کہ شردھا کپور اور اور ادیتیہ رائے کپور بہترین اداکار ہیں دونوں نے فلم عاشقی 2 میں اپنی اداکاری سے جان ڈال دی۔

بھارتی فلم ’’عاشقی 2‘‘ اپنے اندازکی منفرد فلم ہے نوجوانوں کوموقع دے کران کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے ٹیلی فون پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اور میری خواہش ہوتی ہے کہ سال میں ایک کام کروں مگر ایسا کروں کہ جو دنیا بھر میں تہلکہ مچادے۔ ایک سوال کے جواب میں بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکار ہندوستان میں معیاری کام کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔