سندھ یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک، نیٹ ورک ایڈمن کے مستعفی ہونیکا مطالبہ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 31 اگست 2013
ویب سائٹ پر ہیکر نے ویب ایڈمن کو مخاطب کرتے ہوئے واضح تحریر کیا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کو اپنی ویب سیکیورٹی پر شرم آنی چاہیے. فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

ویب سائٹ پر ہیکر نے ویب ایڈمن کو مخاطب کرتے ہوئے واضح تحریر کیا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کو اپنی ویب سیکیورٹی پر شرم آنی چاہیے. فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

حیدر آباد:  سندھ یونیورسٹی جامشورو کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی، ہیکر نے جامعہ کے نیٹ ورک ایڈمن کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

نامعلوم ہیکر نے سندھ یونیورسٹی کی ویب سائٹ usindh.edu.pk کو ہیک کر لیا، ویب سائٹ پر ہیکر نے ویب ایڈمن کو مخاطب کرتے ہوئے واضح تحریر کیا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کو اپنی ویب سیکیورٹی پر شرم آنی چاہیے، جسکی وجہ سے ویب سائٹ ایک مرتبہ پھر ہیک کر لی گئی ہے۔ ہیکر نے ویب سائٹ پر سندھ یونیورسٹی کے ویب سائٹ ایڈمنسٹریٹر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔

سندھ یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے باعث صارفین کو نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے بلکہ آئی ٹی ماہرین کے مطابق یہ ہیکنگ اٹیک ویب سائٹ دیکھنے والے کے کمپیوٹر کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ آئی ٹی ماہرین نے سندھ یونیورسٹی کی ویب سائٹ دیکھنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویب سائٹ دیکھنے کے فوراً بعد کیشے میمری ڈلیٹ کر دیں تاکہ ان کا کمپیوٹر یا نیٹ ورک کسی بھی نقصان سے محفوظ رہ سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔