تھرپارکر میں مویشیوں کی بیماری نے تباہی مچا دی، سیکڑوں بھڑیں ہلاک

نامہ نگار  ہفتہ 31 اگست 2013
تھری باشندوں نے حکام بالا سے نوٹس لے کر فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں وٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

تھری باشندوں نے حکام بالا سے نوٹس لے کر فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں وٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

کھوسکی:  تھرپار کر میں پراسرار بیماری سے سیکڑوں بھیڑیں ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق تھرپار کر کے مختلف شہروں ڈیپلو، اسلام کوٹ، مٹھی ،نگر پار کر، چھاچھرو میں پراسرار بیماری سے سیکڑوں بھیڑیں ہلاک ہو گئی ہیں۔

جس سے غریب تھری باشندوں کا لاکھوں روپے نقصان ہوگیا۔ تھری باشندوں نے حکام بالا سے نوٹس لے کر فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں وٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میر محمد نہڑ یو، اللہ وسایو جمن نے بتایا کہ ایک مہینے سے بھیڑ بکریوں میں ماتا کی بیماری نے تباہی پھیلا دی ہے، مذکورہ بیماری میں جانوروں کے منہ میں دانے نکل آتے ہیں ۔

جس سے3 دن کے اندر مویشی کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ وبا تھر پار کر کے مختلف شہروں اسلام کوٹ، مٹھی، ڈیپلو کے درجنوں دیہات میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ تھر پار کر کاوٹرنری عملہ بیماری پرکنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔ تھری باشندوں نے سندھ حکومت سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔