زمبابوے نے اکتوبر میں سری لنکن ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرلی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2013
 چراغ پا آئی لینڈرز نے حریف بورڈ سے وضاحت طلب کی ہے۔ فوٹو: فائل

چراغ پا آئی لینڈرز نے حریف بورڈ سے وضاحت طلب کی ہے۔ فوٹو: فائل

کولمبو: زمبابوے  نے سری لنکا کی میزبانی سے معذرت کر لی، فیصلے پر چراغ پا آئی لینڈرز نے حریف بورڈ سے وضاحت طلب کی ہے، سیریز کا انعقاد اکتوبر میں ہونا تھا۔

سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں زمبابوے کی جانب سے دورے کے ملتوی ہونے کی ای میل موصول ہوئی،انھوں نے ہمیں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی،ہم وضاحت کا انتظار کررہے ہیں، غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت اور پاکستان کی میزبانی کرنے والے زمبابوے کے پاس چار ماہ میں تیسرے ایشین ملک کی میزبانی کیلیے خاطرخواہ فنڈز نہیں ہیں، سری لنکا کو6 اکتوبر سے 4 نومبر تک زمبابوے کا مہمان بننا تھا، اس دوران 2ٹیسٹ، تین ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچزشیڈول تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔