رینکنگ ٹینس: عقیل اور یاسر خان کا ڈبلز ٹائٹل پر قبضہ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 31 اگست 2013
دونوں آج سنگلز فائنل میں مقابل،لیڈیزکے فیصلہ کن معرکے میں سارہ اور ردا کا سامنا

دونوں آج سنگلز فائنل میں مقابل،لیڈیزکے فیصلہ کن معرکے میں سارہ اور ردا کا سامنا

اسلام آباد: پی ٹی ایف رینکنگ ٹینس ایونٹ کے ڈبلز ٹائٹل پر عقیل اور یاسر خان نے قبضہ کر لیا، دونوں ہفتے کو سنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں مقابل ہوں گے، لیڈیز ٹائٹل کیلیے سارہ منصور کو ردا خالد کے چیلنج کا سامنا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں مینزڈبلز  فائنل میں عقیل خان اور یاسر خان کی جوڑی نے محمد عابد اور عثمان رفیق کو 6-4 اور 6-2 سے شکست دے دی،قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں دونوں نے شہزاد خان اور عثمان اعجاز کو 4-6 ، 7-6 اور10-5 سے زیر کیا تھا، دوسرے میچ میں محمد عابد اور عثمان رفیق کی جوڑی نے عمران شوکت اور ملک عبدالرحمان کو 2-6 ، 7-5 اور 10-7 سے قابو کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

مینز سنگلز کے پہلے فائنل فور مقابلے میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے محمد عابد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-2 اور 6-2 سے ہرایا، یاسرخان نے عثمان اعجاز کو 6-2 اور 6-2 سے زیر کیا، فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو ہوگا۔ بوائز انڈر18 سنگلز کے فائنل میں محمد مدثر کا سامنا ارحم عتیق سے ہوگا، مدثر نے سیمی فائنل میں حسنین منظورکو 6-3 اور 6-0  جبکہ ارحم عتیق نے محمد مزمل کو 7-5 اور 7-5 سے شکست دی۔ لیڈیز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے ماہین آفتاب کو 6-0 اور 6-1 سے ٹھکانے لگایا، ردا خالد نے علینہ آفتاب کیخلاف 6-0 اور 6-1 سے فتح حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔